شہریوں کا ڈیٹا محفوظ نہیں، سندھ پولیس میں نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کےغلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی نے ڈسٹرکٹ کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ آپریٹرز اور پولیس اہلکارحساس ڈیٹا کی رازداری کوبرقرارنہیں رکھ رہے۔ ڈیٹا صرف تفتیشی مقاصد کےلیے ہوتا ہے۔
آئی جی پی آفس سندھ کو اس حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ متعلقہ ایس ایچ او، ہیڈمحرراور سپروائزر ڈیٹا کی رازداری کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی ممکنہ غلط استعمال پرسخت محکمانہ کارروائی کی جائےگی۔