ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر فعال جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹد پلانٹ کی بحالی کا منصوبہ زیرغور ہے۔
توانائی کے شعبے کی ترقی و خوشحالی ایس آئی ایف سی کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے، جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹد ( جے جے وی ایل )اورسو ئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی غیر فعال پلانٹ کی فوری بحالی زیر غور ہے۔
ایس آئی ایف سی کی جانب سے جنوری کے مہینے میں دونوں کمپنیوں کو ریونیو شیئرنگ معاہدہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جون 2020ء سے اب تک پلانٹ کی بندش کے باعث 432 ملین ڈالر کے زرمبادلہ کا نقصان ، پانچ ہزار افراد کی ملازمیتیں متاثر ہوئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی جے جے وی ایل کو پلانٹ کی گیس سپلائی سے قبل تمام واجبات کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے۔ جے جے وی ایل پلانٹ کی بحالی سے توانائی کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
پلانٹ کی بحالی سے سندھ سمیت پورے پاکستان میں ساڑھے سات لاکھ گھروں کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے جے جے وی ایل کی فعالی سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات متوقع ہے۔