خیبرپختونخوا کے عوام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سیاسی قیادت کے دہشت گردی کے خلاف اتفاق کو سراہا ہے۔
عوامی حلقوں کے مطابق یہ دہشت گردوں کے لیے بہت بڑا پیغام ہے،اس سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی، صوبے سمیت پورے ملک میں امن قائم ہوگا۔
عوام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی اتفاق رائے سے پورے ملک اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی، ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو۔
خیبرپختونخوا کے عوام نے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ ہم سیاسی لیڈرز کے بھی مشکور ہیں جو آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ امن کی جانب ایک مثبت قدم ہے، عوام کو بہتر اور سکون بھری زندگی فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے روزگار پر توجہ دے سکیں۔
عوامی حلقوں کے مطابق آرمی چیف کا دورہ پشاور اور یہاں صوبائی حکومت کا ساتھ بیٹھنے سے ہمیں حوصلہ ملا ہے اور امن کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ اس اقدام سے ہمارے ذہنوں کو سکون ملا ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ جو بھی ہوگا، وہ پاکستان کی بہتری کے لیے ہوگا۔