ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈلائن کا آج آخری روز ہے۔ جس نے گوشوارے جمع نہ کروائے اس کی رکنیت معطل ہو جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے تک ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ 31 دسمبرتک چئیرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت 517 ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزنےسالانہ گوشوارےجمع نہیں کروائےتھے۔ ان میں 23 سینیٹر اور 116 ایم این اے شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے 208 ، سندھ اسمبلی کے 55 ، کے پی اسمبلی کے 91 اور بلوچستان اسبلی کے 24 ارکان بھی 31 دسمبر کو گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل تھے۔