ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 10 سال کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 40 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کرلیا۔
کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت پاکستان کو 40 ارب ڈالرز دینےکا وعدہ کیا گیا ہے، عالمی بینک 40 ارب ڈالرزکا تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے فراہم کرے گا۔ عالمی بینک اور معاون اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے گی۔
انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈڈویلپمنٹ کے تحت 20 ارب ڈالر کی معاونت شامل ہے۔ توسیعی فریم ورک کے تحت 6 کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت 20ارب ڈالر جبکہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن سے 20ارب ڈالرکی فنڈنگ ملے گی۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے مجموعی طور پر 20 ارب ڈالر کی فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔ 10 سال کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی منظوری کیلئے 24 میں سے 19 ڈائریکٹرز نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔
ذرائع کے مطابق سی پی ایف کا مقصد چائلڈ سٹننگ کو کم کرنا، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا، صاف پانی کی فراہمی، جامع ترقی کے لئے عوامی وسائل اور پرائیویٹ سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔
مخصوص اہداف میں ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگا واٹ کا اضافہ، 12 ملین طلبا کو معیاری تعلیم اور 50 ملین افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہیں۔
سی پی ایف میں 60 ملین افراد کو صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہمی بھی شامل، ملین افراد کے لئے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا اور 30 ملین خواتین تک مانع حمل کی رسائی کو بڑھانے جیسے اہداف شامل ہے، سیلاب اور دیگر آفات اور خطرات سے نمٹنے کے لئے اہداف مقرر، 75 ملین افراد مستفید ہوں گے۔