وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت پنجاب کابینہ کااجلاس،پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی پنجاب آسان کاروبار فنانس اسکیم کی منظوری دی گئی ۔ وزیراعلیٰ نےآسان کاروباراسکیم کے لئے مفت اراضی دینے کااعلان کیا، تین کروڑ روپے تک بلا سود قرضے دینے کافیصلہ بھی ہوگیا۔
لاہورمیں پنجاب کابینہ کے بائیسویں اجلاس میں پہلے پنجاب ہندو میرج ایکٹ،رجسٹریشن رولزدوہزارچوبیس کی منظوری بھی دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے کاٹن کی پیداواربڑھانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔موسمیاتی تبدیلیوں سے گنے کی پیداوارمیں کمی کے ازالے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔اجلاس میں پنجاب بھرمیں تمام وہیکلزکی رجسٹریشن مہم شروع کرنے اورموٹرسائیکل کی سپیڈ کوساٹھ کلومیٹرفی گھنٹہ تک محدود کرنےکا فیصلہ بھی کیاگیا۔مریم نوازنے پنجاب میں ایک لاکھ بزنس سٹارٹ اپ کا ہدف مقررکردیا۔ای وہیکلزکے لئے چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کا حکم دیا۔کابینہ نے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مستردکردیا۔وزیراعلی نے لیپ ٹاپ کی تعدادچالیس ہزار سے بڑھانے کی ہدایت کی۔ان کاکہناتھامیرٹ پرآنے والے ہرطالب علم کولیپ ٹاپ دینا چاہتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا
کسان رل گیا کابیانیہ پٹ گیا،پنجاب کا کسان خوش اورخوشحال ہے، اجلاس میں پنجاب چیف منسٹرڈائیلسزپروگرام کی منظوری اورفنڈزسات لاکھ سے بڑھا کردس لاکھ کردئیے گئے۔اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد سے متعلق امورکیلئے سپیشل عدالت قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔پبلک پرائیویٹ سیکٹرمیڈیکل ڈینٹل کالجز کےسیشن کی ایڈمیشن پالیسی اورجرنلسٹ سپورٹ فنڈز کیلئے مختص رقم بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ دوہزارچوبیس کی منظوری بھی کابینہ کےاجلاس کاحصہ تھی۔