پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے احمد شہزاد کی ویڈیو پر جواب دے دیا۔
پی ایس ایل مینجمنٹ نے سماء سےخصوصی گفتگوکرتے ہوئےکہاکہ قانون یہ ہےکہ لوکل کھلاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں کی جاتی،جو لوکل کھلاڑی ڈومیسٹک کھیلتا ہے وہ آٹو میٹک پی ایس ایل کھیلنے کا اہل ہوتا ہے،
احمد شہزاد نےگزشتہ سال واپڈا کی نمائندگی کی اس وجہ سےانکا نام پی ایس ایل کھلاڑیوں میں آیا،اگر کوئی کھلاڑی ویڈیو پر ریٹائرمنٹ لےگا تو ہمیں کیسے پتا چلےگاکہ کھلاڑی ریٹائرڈ ہوچکا ہے،احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کےکسی عہدیدارکو ریٹائرمنٹ کے بارے میں لکھ کر آگاہ نہیں کیا۔
قومی کرکٹر احمدشہزاد نے پی ایس ایل میں نام آنے پر سما ڈیجیٹل کے پروگرام زورکا جوڑ میں بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،کہا تھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل نےمیرے نام پرلیگ کو بیچنے کا سوچا،میں نےگزشتہ سیزن میں پی ایس ایل میں ریٹائرمنٹ لےلی تھی،ریٹائرمنٹ کےباوجودمیرا نام پی ایس ایل ڈرافٹ میں ڈالنا سمجھ سے باہر ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی بھی پروفیشنل نہیں ہے۔