تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا۔
دستاویز کے مطابق 2023،24 کے دوران ٹیکس وصولی میں تقریبا 40 فیصد اضافہ ہوگیا، اس عرصے کے دوران تنخواہ دار طبقےسے 368 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
ایف بی آر دستاویز کے مطابق 2022،23 کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقہ 103 ارب 74 کروڑ زیادہ ٹیکس دیا۔ ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا۔
کنٹریکٹس، بینک سود اورسیکیورٹیز ٹیکس ادائیگی میں ٹاپ نمبر پرہے، کنٹریکٹس سے 496 ارب ٹیکس جمع، 106 ارب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بینکوں کے سود اورسیکیورٹیز کی مد میں 489 ارب روپے ٹیکس وصول کیے گئے۔
ایف بی آر کے مطابق بینکوں، سیکیورٹیز کی مد میں سالانہ بنیاد پر 52.8 فیصد اضافہ ہوا، منافع کی تقسیم پر70 فیصد اضافے کے ساتھ 145 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، بجلی کے بلوں پر ٹیکس وصولی میں 30 فیصد اضافہ، 124 ارب روپے وصول کیے گئے۔
پراپرٹی کی خریداری پر 104 ارب، فروخت پر95 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، ٹیلی فون بلز پر ٹیکس وصولی میں 14.3 فیصد اضافہ، تقریبا 100 ارب جمع ہوا۔ برآمدی شعبے نے 27.2 فیصد اضافے سے صرف 94 ارب ٹیکس دیا، دیگرشعبوں میں ٹیکنیکل فیس، کیش نکلوانے، کمیشن، ری ٹیلرز کی پرچیز شامل ہیں۔