ڈی جی رینجرز پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد رینجرز پولو گراؤنڈ لاہور میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم تھے۔
تقریب کے دوران پولو اور نیزہ بازی کے نمائشی مقابلوں کے ساتھ ساتھ لوک رقص، گھڑ ناچ اور پنجاب رینجرز بینڈ کی پرفارمینس سے حاضرین کو محظوظ کیا گیا۔
ڈی جی رینجرز پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ 2025 کے مقابلے پنجاب رینجرز کے زیر انتظام 13 سے 19 جنوری تک فورٹریس اسٹیڈیم اور رینجرز پولو گراؤنڈ میں منعقد کیے جائیں گے اور ان میں ملک بھر سے 80 بہترین شہ سواروں پر مشتمل 20 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) گھڑ سواری سے متعلق کھیلوں کے ادارے ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین ہیں۔






















