پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز میں چھ گھنٹے تاخیر اور مسافروں کو ناقص کھانے کی فراہمی کا معاملےپر متاثرہ خاتون مسافر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کراچی ائیر پورٹ پرناقص کھانےکی فراہمی کے حوالے سے متاثرہ خاتون مسافر کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ویڈیو میں خاتون مسافر کا کہنا ہے کہ باسی اورناقص کھانےکی شکایت پرکوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ آپریشنل وجوہات کےباعث پروازکی روانگی میں تاخیر ہوئی، تاحال کسی مسافرکی جانب سےشکایت جمع نہیں کرائی گئی، تاخیر پر مسافروں کو ایئر پورٹ کے اندر موجود ریسٹورنٹس کا کھانا فراہم کیاگیا ہے۔
ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ خراب کھانےکی شکایت موصول ہونے پر متعلقہ ریسٹورنٹ کےساتھ معاملہ اٹھایا جائے گا۔