وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے) نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات اور عدالتوں میں معاونت کے لئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سی بی سی جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔ اینٹی کرپشن سرکل کے سب انسپکٹر کاشف ریاض اعوان اور شمس خان ٹیم کے ارکان ہوں گے ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے جتے آئی ٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔
نئی ٹیم صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیراعظم نوازشریف کے توشہ خانہ کیسز کی تحقیقات کرے گی۔ ٹیم عدالت کی معاونت اور قانونی کارروائی آگے بڑھائے گی۔