سندھ حکومت کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اورخط لکھ دیا۔
وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے خط میں لکھا کہ سندھ کو موٹروے منصوبوں میں نظر انداز کیوں کیا گیا؟ 6 مارچ 2024 کو وزیراعظم کو خط لکھا کہ حیدرآباد سکھر تک ایم سیکس موٹروے تعمیرکی جائے،یہ واحد راستہ غائب ہے جو جنوب کو شمال سے ملاتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے،پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38 اعشاریہ 65 فیصد،سندھ کے 6 منصوبوں پر چار اعشاریہ 34 فیصد رقم مختص کی ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید لکھا کہ گلگت کے چار منصوبوں پر چار اعشاریہ 40 فیصد اور آزاد کشمیر کے ایک منصوبے پر صفر اعشاریہ سولہ فیصد رقم مختص کی گئی ہے۔
مطالبہ کیا کہ حیدرآباد سے سکھرتک ایم سیکس موٹروے پر بغیرکسی دیر کے بجٹ رکھا جائے، این ایچ اے کو ہدایات جاری کریں کہ وہ حیدرآباد سکھر ایم سیکس موٹروے کا کام شروع کرے۔