پی ٹی آئی چیف وہپ عامرڈوگر نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتےہیں اپوزیشن ایوان میں ہرروز احتجاج کرےگی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی ہرروزایوان میں آکر اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے،احتجاج کرکےایوان سےباہرآجائیں گے ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتےہیں۔
پی ٹی آئی چیف وہپ عامرڈوگر نے اعلان کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا ہم پارلیمنٹ میں احتجاج جاری رکھیں گے،جب تک بے گناہ قیدیوں کی رہائی نہیں ہوتی،احتجاج جاری رکھیں گے۔