پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپےکمی سے 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالرکمی سے 2675 ڈالر فی اونس ہے۔