بھارتی فوج کی جانب سے بیجی بہارا میں قتل عام کو 30 سال مکمل ہو گئے، مظلوم عوام تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔
22 اکتوبر 1993 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 51 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔
74 بی ایس ایف بٹالین نے درگاہ حضرت بل کا محاصرہ کیا اور محاصرے کے آخری روز جامع مسجد بیجی بہارا میں دس ہزار نمازی جمعہ کی نماز کیلئے اکٹھے ہوئے۔
بھارتی فورسز نے نمازیوں کو روکنے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 51 کشمیری شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔
بھارتی فورسز کی جانب سے متاثرین کی امداد کیلئے آنے والے طبی عملے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
30 سال سے بیجی بہارا کے مظلوم عوام انصاف کے منتظر ہیں۔