انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3 پیسے تک سستا ہوگیا ہے۔ دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر278 روپے53 پیسے کا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے روپیہ دو پیسے کی تنزلی سے 278.58 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر ڈالر نے پیر کو مضبوط آغاز کیا، جبکہ اس کے دیگر حریف کئی سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئے، اس کے بعد امریکی روزگار کے اعدادوشمار کی رپورٹ سامنے آئی جس نے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کی عالمی معیشت کے مقابلے میں بہترین کارکردگی کو اجاگر کیا۔