گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت شرافت علی ناہرہ 1196 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ رائے عرفان یوسف 1084 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،
انتخابات کے نتائج کے مطابق سینئر نائب صدر کی نشست پر روحی مقبول 1458 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ امانت علی ورک 1019 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہر رہے ۔
محمد عرفان رفیق 1122ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ الیاس اقبال چیمہ 809 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
راجہ عبدالمقیت خان 1052 ووٹ لیکرجنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں اور ان کے مدمقابل رضوان گل 693 ووٹ حاصل کرسکے ۔
جائنٹ سیکرٹری کی نشست پپر میاں سلمان شبیر 1195 ووٹ لیکر کا میاب قرار پا گئے ہیں، حنا سلیم 1548 ووٹ لیکر لائبریری سیکرٹری منتخب ہوئی ہیں ۔
فنانس سیکر ٹری کی نشست پر آصف ناصر 1280 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں ہیں جبکہ میاں فرجاد حسین 1584 ووٹ لیکر ایڈیٹر منتخب ہوگئے۔