پرنسس آف ویلز لیڈی ڈیانا 26 برس پہلے 31 اگست 1997 میں ایک کار حادثے میں انتقال کر گئیں۔ اس حادثے نے پوری دنیا کو افسردہ کر دیاتھا۔
لیڈی ڈیانا کی خوبصورتی ، پہننے اوڑھنے کے انداز اور فلاحی کاموں کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کے پرستار موجود ہیں۔
ڈیانا فرانسز سپینسر یکم جولائی 1961 کو سینڈرنگھم، نارفوک میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق برطانیہ کے ایک معزز گھرانے سے تھا۔ وہ پانچ بھائی پہنوں میں چوتھے نمبر پر تھیں۔
1980میں ڈیانا کی ملاقات پرنس آف ویلز ، چارلس 3 سے ہوئی۔ ڈیانا سے پہلے ان کی دوستی ڈیانا کی بڑی بہن سے تھی مگر کسی وجہ سے ان میں اختلافات ہوئے اور وہ الگ ہوگئے جس کے بعد ڈیانا کی شادی پرنس آف ویلزچارلس 3 سے ہوگئی ۔
شاہی گھرانے کی بہو بننے کے بعد لیڈی ڈیانا کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی، لوگ ان کے حسن اور مسحور کن شخصیت کے مداح بن گئے۔
لیڈی ڈیانا جو بھی پہنتیں، جو بھی انداز اپناتیں وہ پوری دنیا میں ٹرینڈ بن جاتاتھا ۔
لیڈی ڈیانا کے مداحوں کی آج تک پاکستان میں کمی نہیں ہے۔ برطانوی شاہی گھرانے سے تعلق رکھنے والے شہزادے اور شہزادی پاکستان ضرور آتے ہیں۔ لیڈیا ڈیانا بھی دو مرتبہ پاکستان آئیں۔
پاکستان میں انہیں سٹیٹ گیسٹ کی حیثیت سے خوب محبت دی گئی تھی انہوں نے مشرقی لباس پہن کر بادشاہی مسجد سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا جس کے بعد ان کے لباس و انداز کو آج تک سراہا جاتا ہے۔
لیڈی کی ڈاکٹر حسنات سے محبت کے قصے زبان زدِ عام تھے۔ اپنی خوبصورتی، دنیا بھر میں شہرت اور سب سے بڑھ کر برطانیہ کے شاہی گھرانے کی بہو ہونے کے باوجود لیڈی ڈیانا اپنی زندگی سے خوش اور مطمئن نہیں تھیں۔
لیڈی ڈیانا کے دو بیٹے پرنس ویلیئم اور پرنس ہیری ہیں۔ لیڈی ڈیانا 26 اگست 1997 میں ایک کار حادثے میں دنیا سے رخصت ہوئیں تو ان کی موت بھی ایک معمہ بن گئی کیونکہ آج تک لیڈی ڈیانا کے کار حادثے کی تحقیقات نہیں ہوسکیں۔