فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لئے اغوا کر لیا۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے نہتے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
فتنہ الخوارج کی اِن پاکستان اور عوام دشمن بیہمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں۔
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اب تک 8 مغوی ورکرز کو با حفاظت باز یاب کروا لیا ہے اور باقی نہتے ورکرز کو بھی باز یاب کروا لیا جائے گا، انشاء اللّٰہ اور اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔