انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی۔
ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں۔ شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
اے ٹی سی لاہور کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہوں کو طلب کرتے ہوئے کاروائی سولہ جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے دیگر نو مئی کے چار مقدمات میں ملزمان کو حاضری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔