یورپ کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پہلی پرواز 10 جنوری کو اڑان بھرے گی،پیرس سے پی آئی اے کی پرواز بھی اسی روز اسلام آباد کے لیےروانہ ہوگی۔
قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز جمعہ 10 جنوری کو پیرس جائے گی،قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز جمعہ دس جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کےلیےروانہ ہوگی جس کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں،پیرس سے پی آئی اےکی پرواز بھی اسی روز اسلام آباد کے لیےروانہ ہوگی،دونوں پروازوں کےٹکٹس پہلےہی فروخت ہو چکے۔
ترجمان پی آئی اے کےمطابق قومی ائیرلائن کی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں جمعہ اور اتوار کو چلائی جائیں گی،پابندی سے پہلے ہفتہ وار 4 پروازیں چلائی جاتی تھیں جن میں کچھ براہ راست اور کچھ کنکٹنگ فلائٹس شامل تھیں۔
2020 میں جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیر لائنز کی یورپ میں پروازوں پر پابندی لگا دی تھی۔