وفاقی وزارت خزانہ نے بجٹ کال سرکلر 2025-26 جاری کر دیا۔
وزارت خزانہ سرکلر کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ اس سے پہلے وفاقی کابینہ سے بجٹ اہداف اور دستاویزات کی منظوری لی جائے گی ۔
بجٹ اسٹرٹیجی حکمت عملی پیپر کی منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں ہو گی ۔ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس دوسرے ہفتے بلایا جائے گا ۔
کابینہ کیلئے بجٹ کے تخمینے اور دستاویزات مئی تک تیار کر لی جائیں گی ۔ فروری میں کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔ بجٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا ۔ جبکہ مڈ ایئر ریویو رپورٹ بھی قومی اسمبلی میں پیش کی جائےگی۔ایف بی آر نے بھی 31 جنوری تک اسٹیک ہولڈرز سےٹیکس سے متعلق تجاویز مانگ لیں ۔