ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے علاقائی بینکوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی۔ایشیا پیسفک کے 10 بہترین بینکوں میں پاکستان کے چار بینک بھی شامل ہیں۔
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے اپنی تازہ رپورٹ میں علاقائی بینکوں کی کارکردگی کا تجزیہ پیش کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چار بینک ایشیا پیسفک ریجن کے دس بہترین بینکوں میں شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان پاکستانی بینکوں نے خطے میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھائی۔ ان میں نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک شامل ہیں جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک اعشاریہ چھ آٹھ ارب ڈالر ہے۔
یونائیٹڈ بینک نے 159 اعشاریہ سات فیصد کا مجموعی اسٹاک منافع ریکارڈ کیا اور خطے کے بہترین بینکوں کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہا۔ دیگر بینکوں میں بینک الفلاح اور بینک آف پنجاب بھی نمایاں ہیں۔ ایس اینڈ پی گلوبل کی اس رپورٹ نے پاکستانی بینکوں کی مضبوط کارکردگی اور خطے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔