ملتان میں کریانہ اسٹور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے،جہاں تین مسلح ڈاکو نقدی کی بجائے چینی،گھی سمیت سگریٹ کے پیکٹ لوٹ کر فرار ہوگئے۔
مسلح ڈاکوؤں کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی،پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مردان پور کے علاقےمیں کریانہ اسٹورمیں واردات6جنوری کی رات ہوئی،ڈاکوؤں نےمجموعی طور پر30ہزار روپے سے زائد کا سامان لوٹ لیا۔
پولیس حکام کےمطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کیجارہی ہے،واردات میں ملوث نامعلوم ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔