پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا کام زور و شور سے جاری ہے، قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے میچز کی میزبانی کے لیے تکمیل کے قریب ہیں۔
پی سی بی کے مطابق تماشائیوں اور میڈیا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام اپ گریڈیشن کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے اور مقررہ ڈیڈ لائنز کے قریب یا ان سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا ، قذافی اسٹیڈیم میں نئی کرسیاں نصب کی گئی ہیں ، قذافی اسٹیڈیم میں 480جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں۔
کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے لیے ایک نیا ہوٹل اینکلوژر بھی بنایا گیا ہے، جو 25 جنوری تک فعال ہو جائے گا، نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی اہم بہتریاں کی گئی ہیں، جن میں یونیورسٹی اینڈ پر کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے لیے نیا ہوٹل اینکلوژر شامل ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں معمولی نوعیت کے کام ہو رہے ہیں، جن میں 10,000 نئی کرسیاں نصب کرنا، ہوٹل باکسز کی اپ گریڈیشن اور دو ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز نصب کرنا شامل ہیں۔
پی سی بی مکمل طور پر پرعزم ہے کہ تمام اسٹیڈیمز 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور دیگر بین الاقوامی میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہوں گے۔ 25 جنوری کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے 250 سے زیادہ کارکن دن رات محنت کر رہے ہیں