بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا علاج کے لیے لندن پہنچ گئیں
بنگلا دیشی میڈیا کےمطابق انہیں قطری امیر کے شاہی ایئرایمبولنس میں لندن لے جایا گیا، ڈھاکا میں خالدہ ضیا کو الوداع کرنے بی این پی کے ہزاروں کارکن باہر نکل آئے۔
گھر سے ایئرپورٹ تک 9 کلومیٹرکا فاصلہ ڈھائی گھنٹے میں طے ہوا،ڈھاکا ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم کو رخصت کیا۔
79 سالہ خالدہ ضیاء کئی برس سے صحت کے مسائل کا شکار ہیں، انہیں ذیابیطس اور جگر کے امراض کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے دور میں خالدہ ضیاء کو کرپشن کے الزامات میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔