سعودی وزارت خارجہ نے گریٹر اسرائیل پر مبنی نقشے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔
سعودی وزارت خارجہ کی اسرائیل کی جانب سے اردن، لبنان اور شام کے مختلف علاقوں پر مبنی گریٹر اسرائیل منصوبے پر مبنی نقشے جاری کرنے پر مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے بے بنیاد اور انتہا پسندانہ اقدامات قابض حکام کے اپنے قبضے کو مستحکم کرنے ۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ریاستوں کی خود مختاری پر حملے جاری رکھنے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ عالمی برادری سے اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔
بیان میں اس بات پر بھی زوردیا گیا کہ ممالک کی خود مختاری اور ان کی سرحدوں کا احترام کیا جائے تاکہ خطے کو مشکلات سے بچاتے ہوئے مستقل بنیادوں پر امن کے قیام کی کوششوں کو کامیاب کیا جاسکے۔