عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
جیولرز کے مطابق فی تولہ سونا1000روپے اضافے کے بعد2 لاکھ77 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام گرام سونا858روپے بڑھکر 2 لاکھ 37ہزار 483روپے کا ہوگیا۔
قبل ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا10ڈالر بڑھکر 2652 ڈالر کا ہوگیا۔