پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ پک آرڈر میں تبدیلی،پلاٹینم کیٹیگری کی پہلی پک بدستور لاہور قلندرز کے پاس برقرار ہے۔
پلاٹینم کیٹیگری کےپہلےراؤنڈ میں دوسری پک کراچی کنگز کے پاس ہوگی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلاٹینم کیٹیگری میں تیسری اور دوسرے راؤنڈ کی پہلی پک دی گئی،پلاٹینم کی چوتھی پک پشاور زلمی جبکہ پانچویں اور آخری باری ملتان سلطانزکی ہوگی،پلاٹینم کےدوسرےراؤنڈ میں کراچی کنگزکو دوسری اور چوتھی پک دی گئی۔
ڈائمنڈکیٹیگری میں پہلی باری کراچی کنگز اوردوسری پشاور زلمی کو دی گئی،ڈائمنڈ کی تیسری پک اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس،چوتھی لاہورقلندرزکی ہوگی،گولڈکیٹیگری کےدونوں ابتدائی راؤنڈز میں پہلی پک پشاور زلمی کو ملی۔
سلورکیٹیگری کےپہلےراؤنڈ میں پہلی باری ملتان سلطانز کےپاس ہوگی،سلورکیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں پہلی پک پشاورزلمی کرے گی،سلور کیٹیگری کےتیسرے راؤنڈ میں پہلی باری لاہور قلندرز کو دی گئی
ایمرجنگ کیٹیگری کے دو اور سپلیمنٹری کیٹیگری کے چار راؤنڈز رکھے گئے ہیں۔