سابق ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کو ہیڈ آف ویمنز کرکٹ تعینات کردیا، چیئرمین پی سی بی نے تعیناتی کی منظوری دی، جس کے بعد رافعہ حیدر نے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد ہیڈ آف ویمنز کرکٹ تعینات کردی گئیں، انہوں نے بطور ہیڈ آف ویمنز کرکٹ جوائننگ دے دی۔
ذرائع کے مطابق رافعہ حیدر نے ڈیپوٹیشن پر پی سی بی کو جوائن کیا، تانیہ ملک کے مستعفی ہونے کے بعد ویمنز کرکٹ کے سربراہ کا عہدہ خالی تھا۔
رافعہ حیدر اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر لاہور کے عہدے پر تعینات رہ چکی ہیں، ذرائع کے مطابق چارج سنبھالنے کے بعد رافعہ حیدر نے باقاعدہ کام شروع کردیا۔