انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے ابتدائی اوقات کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روپیہ 9 پیسے کی بہتری سے 278.58 روپے پر جاپہنچا۔
دوسری جانب عالمی سطح پر امریکی ڈالر مضبوط رہا اور ین گزشتہ سال کی مداخلت کی سطح کے قریب پہنچ گیا، کیونکہ امریکہ کے مضبوط معاشی اعداد و شمار نے ییلڈز میں اضافے کو جنم دیا اور فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی کی توقعات میں کچھ کمی کی۔