ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا۔ خرم اقبال کے خلاف کئی مقدمات درج تھے۔
رپورٹس کے مطابق راولپنڈی سے گرفتار ہونے والا ملزم ریڈ بک میں شامل تھا ملزم خرم اقبال کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے پانچ سے زائد مقدمات درج تھے اور گیارہ سے زائد انکوائریاں بھی جاری ہیں۔
ملزم نے متاثرین سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔۔ ملزم خرم اقبال متاثرین سے پیسے وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا جسے راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں ایف آئی اے کی تمام ٹیمیں متحرک ہیں۔جہان غیر قانونی جگہ پر چھاپے پڑ رہے ہیں کئی لوگ منشیات فروشی کے دھندے میں گرفتار ہوئے ہیں کئی لوگ ہنڈی حوالہ میں ملوث پائے گئے۔