وزیراعظم شہاز شریف کی کراچی آمد کے دن اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ہے ،جس کے بعد کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے۔
آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا گیا،وزیراعظم کی آمد کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی،اسٹاک مارکیٹ 116000 اور 115000 پوائنٹس کی دو حدیں گنوا بیٹھی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 1700 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 1900 پوائنٹس کی مندی ہوئی،ہنڈریڈ انڈیکس 1904 پوائنٹس گرکر 114148پوائنٹس پر بند ہوا،دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 117000 پوائنٹس کی حد بھی عبور ہوتے دیکھی گئی۔
آج مارکیٹ میں 32 ارب 35 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب دس کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا،گزشتہ روز (منگل کو) کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔