قومی کرکٹر صائم ایوب علاج کیلئے لندن پہنچ گئے، پاکستان ہائی کمیشن کے افسران نے استقبال کیا۔ صائم جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستانی اوپنر صائم ایوب کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر لندن علاج کیلئے بھجوایا گیا، لندن آمد پر پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے افسران نے کرکٹر صائم ایوب کا استقبال کیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل خود صائم ایوب کے علاج معالجے کے معاملات کی نگرانی کریں گے۔
صائم ایوب نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں بیٹنگ نہیں کی تھی، قومی ٹیم دوسرا ٹیسٹ 10 وکٹ سے ہار گئی جبکہ سیریز میں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔