پی ٹی آئی رہنماؤں کی مذاکرات کےمتعلق اسپیکرقومی اسمبلی پرالزامات عائد کئے جس پر ایازصادق نےتحریک انصاف کومذاکراتی عمل سےالگ ہونےکی پیشکش کردی ۔
اسلام آباد میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نےپی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سےان کےکردارپرسوالات اٹھانے پر افسوس کا اظہارکیا۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نےبیانات دیئےہیں کہ بانی سےملاقات کیلئے کردار ادا نہیں کیا،واضح کردیناچاہتا ہوں مذاکرات میں میرا کردار صرف سہولت کارکا ہے، بانی چیئرمین سےملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری۔
لیگی رہنماء سردار ایازصادق کا کہنا تھا کہ بیانات دینا کہ اسپیکرآفس سےرابطہ کیاگیامثبت جواب نہیں ملا،افسوسناک ہے،میرے دروازے سب کیلئےہروقت کھلےہیں،کبھی ملنےسےانکارنہیں کیا، کسی صورت اسپیکرکےمنصب کومتنازعہ نہیں بناناچاہتا۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کا مزیدکہنا تھا کہ بطوراسپیکرسہولت کارکاکردار نبھانے کی پوری کوشش کی ہے، ملک سے باہر ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اجلاس کا انتظام نہیں کرسکتا، جب حکومت اوراپوزیشن کہیں گےاجلاس کا اہتمام کردیں گے۔