وفاقی وزیر پٹرولیم مصد ملک نے ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سےملاقات کیوں نہیں ہو رہی،مجھے معلوم نہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات ہونی چاہیے۔
مصدق ملک وزارت داخلہ کو معلوم ہو گا،بانی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ بانی کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغامات پر نظر ڈالنی چاہیے، مذاکرات کو خوش آئند سمجھتا ہوں، معاملات کا حل نکالنے کیلئے بانی کو رویے میں تبدیلی لانا ہو گی، پی ٹی آئی نے زبانی کہہ دیا تو لکھ کر دینے میں کیا مسئلہ ہے؟ پی ٹی آئی لکھی بات سے پھر جاتی ہے یہ تو پھر زبانی کہہ رہے ہیں۔
شرجیل میمن
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے بات چیت اور مفاہمت کے دروازے بند نہ ہوں، مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں ہونا چاہیے، فریقین کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، پاکستان مزید لڑائی اور رسہ کشی کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس وقت پی ٹی آئی کو زیادہ لچک دکھانی چاہیے، حکومت کو بھی لچک دکھانی چاہیے۔