چوزے کی مصنوعی قلت کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، چکن کی سرکاری فی کلو قیمت 591 روپے مقرر مگر مارکیٹ میں زائد ریٹس پر فروخت جاری ہے۔
ملک کے مختلف شہروں کی طرح لاہور میں بھی چکن کی قیمت میں مصنوعی اضافہ ہوگیا، انتطامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام ہے، سرکاری ریٹ 4 روپے کمی کے بعد 591 روپے مقرر کیا گیا ہے مگر مارکیٹ میں من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔
مہنگائی کے ستائے شہری آئے روز بڑھتی قیمتوں کیخلاف دہائیاں دینے لگے۔ ٹولنٹن مارکیٹ کے صدر طارق جاوید بڑھتے اخراجات کو وجہ قرار دیکر بری الذمہ ہوگئے۔
دکانداروں کا کہنا ہے شادی سیزن بھی ریٹس میں اضافے کی وجہ ہے، عام آدمی مرغی مہنگی ہونے کی وجہ سے کم گوشت خرید رہا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے اور مرغی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔