دمشق ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔
پہلی پرواز دمشق سےشارجہ کے لیے روانہ ہوگئی،دمشق ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں 8 دسمبر سے بند تھیں، اندرونی پروازیں 18 دسمبر کو شروع ہوگئی تھیں۔
خیال رہے کہ شام میں امدادی طیاروں اور غیرملکی وفود کے لیے پروازیں پہلے ہی بحال کی جا چکی ہیں، علاوہ ازیں اندرون ملک میں بھی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اندرون ملک پہلی پرواز 18 دسمبر کو بحال ہوئی تھی۔