انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپیہ 12 پیسے کی بہتری سے 278.50 روپے پر جاپہنچا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق پیر کو روپیہ 278.62 پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پرڈالر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ایک ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا، ڈالر یورو اور اسٹرلنگ جیسی کرنسیوں کے مقابلے میں نیچے آگیا۔
یورو، اسٹرلنگ اور چار دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں کرنسی کا اندازہ لگانے والا ڈالر انڈیکس راتوں رات 107.74 تک گرنے کے بعد 108.38 تک پہنچ گیا جو 30 دسمبر کے بعد سب سے کمزور ہے۔