کشمیر انسیٹیوٹ آف منیجمنٹ اور پاک فوج کے اشتراک سے مظفرآباد میں یوم حق خودارادیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار میں ملٹری و سول آفیسران سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں 5 جنوری 1949 کی قراردادوں کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے منظور کی گئیں قرردادوں کی حمایت کی جبکہ بھارت ان سے مسلسل انکاری ہے۔ بھارت نے اپنی افواج کے زریعے مقبوضہ کشمیر میں اپنا ناجائز تسلط قائم کر کہ کشمیریوں کے تمام بنیادی و انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں
مقررین نے 11 دسمبر 2023 کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کو کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔
مقررین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے تمام محاذوں پر جدوجہد کو مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کا رویہ افسوسناک ہے جس کی وجہ سے بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ کشمیری عوام بھارتی ظلم وستم کے باوجود پوری جرات اور ہمت سے تحریک آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سیمنار میں پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی، اقتصادی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا خیر مقدم کیا۔ دفاع پاکستان کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا






















