کراچی واٹر کارپوریشن میں ہلچل مچ گئی ہے محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے کراچی واٹر کارپوریشن کی جانب سے سب سوائل کے حوالے سے جاری لائسنسز کے اجرا کی تحقیقات شروع کردیں۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سب سوائل کے نام پر پانی چوری کی بھی تحقیقات کی جائیں گی تحقیقات کو چودہ روز کے اندر مکمل کیا جائے تحقیقات کے مکمل ہونے تک اور کارروائی کو غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے کے لئے ایم ڈی واٹر کار پوریشن صلاح الدین کو بطور ایم ڈی کام کرنے سے روکا گیا ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقات کے دوران چیف آپریٹنگ افسر اسد اللہ خان کو ایم ڈی واٹر کارپوریشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔