پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کرکٹ کے بعد گلوکاری میں بھی اپنی صلاحیتی دکھادیں، انہوں نے اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر آواز کا جادو جگا کر چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں محمد حسنین کو قوالی گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے اپنے بھائی کی شادی پر گلوکاری کے جوہر دکھائے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا یہ انداز دیکھ کر دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین بھی محمد حسنین کی گلوکاری کی تعریف کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ محمد حسنین اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے ساتھی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ گلوکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
محمد حسنین کو چار سال قبل ایک ویڈیو میں اعظم خان کے ساتھ گنگناتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ان کی اس ویڈیو کو اب تک یوٹیوب پر ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا، جس میں دونوں کھلاڑیوں کی گلوگاری کو مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔