وزیراعلی کےپی علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کی جانب سے اس طرح کہ بات چیت کرنا نامناسب ہے کہ گولی نہیں چلی،جو رویہ اختیار کیا گیا وہ مناسب نہیں ہے،اپنے لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں تو ہم بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہااپیکس کمیٹی اجلاس میں ملکردہشتگردی کےخاتمےکا فیصلہ ہوا ہے،قوم اوراداروں کےجوان دہشتگردی کا مقابلہ کر رہے ہیں،افغانستان کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے۔
مزیدکہاگرینڈ جرگہ کےارکان کاشکریہ انہوں نےمحنت کی،مفصل معاہدہ کیاگیا ہےکرم کا مسئلہ حل کر لیا جائےگا،اگرکوئی تحفظات ہیں تو بات کرنی چاہیئے،پاکستان ترجیح ہے اسکے لئے ملکر بات کریں گے سیکیورٹی ادارے ملکر کام کر رہے ہیں۔