وزیرتجارت جام کمال نے کہا ہے کہ سال2023 میں کینیا کو برآمدات کا حجم 31 کروڑ ڈالر تھااب پاکستان کی کینیا کو برآمدات میں 2024 کےدوران تاریخی اضافہ ہواہے۔
اسلام آباد میں وزیر برائےتجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ سال2023 میں کینیا کو برآمدات کا حجم 31 کروڑ ڈالر تھا،سال 2024 میں برآمدات بڑھ کر 42 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئیں، کینیا کو برآمدات گزشتہ پانچ سال کا سب سے بڑا اضافہ ہے،یہ کامیابی وزارت تجارت،ٹی ڈی اے پی اورہائی کمیشن کی ٹیم ورک کانتیجہ ہے۔
وزیر برائےتجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ کمرشل قونصلرعدیلہ یونس کی قیادت میں کینیا میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپورتشہیر کریں گےٹی ڈی اے پی کی نمائشوں نے پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اہم کرداراداکیا،یہ ترقی مشرقی افریقہ میں ہماری تجارت کو بڑھائےگی، یہ ترقی چائےکے درآمدی بل کو بھی کم کرے گی۔