انسداد دہشتگردی عدالت نے 24 نومبر کے احتجاج کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔
علی امین گنڈا پور کے وکیل فیصل ملک نے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں بتایا کہ اُن کے موکل تمام مقدمات میں پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرچکے ہیں اور 16 جنوری تک انہیں ضمانت حاصل ہے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی روک دی ہے۔
وارنٹ گرفتاری تھانہ صدر حسن ابدال کے مقدمات میں جاری کیے گئے تھےجنہیں اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔