کرکٹ آسٹریلیا کی میڈیا ویب سائٹ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی میڈیا ویب سائٹ ’’ کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو ‘‘ کی جانب سے گزشتہ سال کے آخری روز 31 دسمبر کو اپنی بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا جس کی قیادت بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کے سپرد کی گئی۔
11 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں 2 بھارتی، 3 انگلش، 2 کیویز، ایک سری لنکن، 2 آسٹریلوی اور ایک ساؤتھ افریقی کرکٹر کو شامل کیا گیا ہے۔
تاہم ، پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور افغانستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکا۔
ٹیم
جسپرت بمراہ ( کپتان )، یشوی جیسوال، بین ڈکیٹ، جو روٹ، رچن رویندر، ہیری بروک، کمنڈو مینڈس، ایلیکس کیری (وکٹ کیپر)، میٹ ہنری، جوش ہیزل ووڈ اور کیشو مہاراج۔
یاد رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی پانچ ٹیسٹ میچوں کی بارڈر، گواسکر سیریز میں بھارت کو واحد فتح پہلے ٹیسٹ میں ملی جس میں جسپرت بمراہ نے بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی جبکہ اس کے بعد روہت شرما کی زیر قیادت کھیلے گئے دو میچز میں شکست ہوئی اور ایک میچ ڈرا ہو چکا ہے۔
جسپریت بمراہ بارڈر ، گواسکر سیریز کے کامیاب باؤلر بھی ہیں جو 4 میچز میں 30 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔