سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ کیپ ٹاؤن کی پچ جوہانسبرگ سے کافی مختلف لگا رہی ہے پاکستان ٹیم میں کوئی انجری کے مسائل نہیں سب میچ کھیلنے کیلئے دستیاب ہیں۔
کیپ ٹاؤن میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپ ٹاؤن کی پچ پراسپنرز کا رول ہوتا ہے، ہم نے پلیئنگ الیون کا تاحال کچھ فیصلہ نہیں کیا، جوہانسبرگ میں میچ بہت بہترین ہوا تھا، پرامید ہیں آخری ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو شکست دیں گے۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی انجری کے مسائل نہیں سب میچ کھیلنے کیلئے دستیاب ہیں، ہم نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے میں شکست دی،ہم ٹیسٹ میں بھی شکست دی سکتے ہیں، میں نے پچھلے تین ٹیسٹ میچزمیں بولنگ نہیں کی اس میچ میں میرا بولنگ میں رول ہوگا۔
سلمان علی آغا کامزید کہنا تھا کہجنوبی افریقہ کی ٹیم بہت زبردست ہے اسی لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلے گی، محمد عباس ایک بہترین بولر ہیں ان کی بدولت ہی ہم پہلے ٹیسٹ میچ میں جیتنے والی پوزیشن میں آئے ہیں۔