اینٹی کرپشن لاہور نے موضع نیاز بیگ کے پٹوار خانے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے چھ پرائیویٹ ملازمین سمیت پٹواری ذوالفقار علی کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی کارروائی کے دوران کرفتار کیئے گئے افراد میں پرائیویٹ منشی محمد اشرف، امیر حمزہ، فیاض علی، عظیم بٹ، عمر بٹ اور سجاد اکبر شامل ہیں ۔
اینٹی کرپشن کے مطابق منشی محمد اشرف عرصہ دراز سے پراپرٹی مافیا کے ساتھ رابطے میں ہے، اشرف نے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کر کے کروڑوں کمائے۔ ذالفقار پٹواری کروڑوں کے اثاثوں کا مالک ہے ، سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ افراد کے ہاتھ میں دینا جرم ہے، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔