جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیاد پر25.1فیصد نمو ریکارڈکی گئی۔
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا نومبر2024 جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 285ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.1فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی سے ترسیلات زرکاحجم 227.8ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
نومبر2024میں جرمنی سے ترسیلات زرکاحجم 44.4ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 58.3ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 52.5ملین ڈالرتھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 14.76ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.6فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 5ماہ میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 11.053ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔