لاہور میں سال 2024 کا سورج جھلک دکھائے بغیر ہی ڈوب گیا، شہریوں نے 2025 سے توقعات کی امیدیں وابستہ کرلیں۔
سال 2024 اپنے دامن میں تلخ و شیریں یادیں لے کر رخصت ہوگیا اور سال کے آخری دن سورج نظرآئے بغیر ہی 5 بج کر 10 منٹ پرغروب ہوگیا۔
صوبائی دارالحکومت میں سارا دن دھندلے اور سرد موسم کاراج رہا۔
لوگوں نے توقعات ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال بہترین ہوگا اور گذشتہ سال میں جوغلطیاں ہوئیں ان سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔